فہد ملک کیس،مرکزی ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4روز کی توسیع

فہد ملک کیس،مرکزی ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4روز کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)فہد ملک قتل کے مرکزی ملزم راجہ ارشداورنعمان کھوکھرکواے ٹی سی میں پیش کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق فہد ملک قتل کیس کے مرکزی ملزم راجہ ارشد اور نعمان کھوکھر کو اے ٹی سی کی عدالت میں سخت سکیورٹی میں پیش کیا گیا ۔کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی نے کی ، کیس کی سماعت شروع ہوتے ہی سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انسانی جان ضائع ہوئی ہے،کیس بہت بڑا ہے اور موبائل فون کے ذریعے ہی قتل کا منصوبہ بنایا گیا تھا اورموبائل کے ذریعے گینگ پکڑے جاتے ہیں جس پر ملزمان کے وکیل نے کہا کہ چھینا ہوا موبائل نہیں جو برآمد کرنا ہے اور لیٹر کے ذریعے کمپنی سے موبائل ڈیٹا لیا جائے گا،موبائل کیلیے ریمانڈکی استدعا مسترد کی جائے۔عدالت میں ملزمان کی میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی گئی ملزم راجہ ارشدکو3جبکہ نعمان کھوکھرکو5روزہ جسمانی ریمانڈکے بعدپیش کیاگیا ،پولیس کے مطابق ملزم نعمان کھوکھرسے واردات میں استعمال ہونیوالااسلحہ برآمدہوچکاہے۔کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ مزید4روز کی توسیع کردی اور آئندہ سماعت پر کیس کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کر نے کا حکم جاری کردیا۔

مزید :

علاقائی -