قربانی والے جانوروں کی منڈیوں تک رسائی کیلئے مفت ٹرانسپورٹ شروع

قربانی والے جانوروں کی منڈیوں تک رسائی کیلئے مفت ٹرانسپورٹ شروع

لاہور (کامرس رپورٹر) عید الاضحی کے موقع پر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت والے مراکز تک رسائی کے لیے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت کا آغاز کیا ہے۔ لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی شہریوں کو محفوظ، آرام دہ اور معیاری سفری سہولیات پہنچانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی جس نے لاہور میں ٹرانسپورٹ کے جدید اور مربوط نظام کی بنیا د رکھ دی ہے۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور نے جانوروں کی خریدو فروخت کے لیے مختلف مقامات پر مراکز قائم کئے ہیں۔ شہریوں کے لیے یہ مفت ٹرانسپورٹ سروس سات مختلف منتخب کئے گئے مقامات سے درج ذیل اوقات میں صبح دس بجے سے شام سات بجے مورخہ6ستمبر تا12ستمبر 2016ء4 تک لوگوں کو مویشوں کی منڈیوں تک پہنچانے کے لیے چلائی جائے گی۔

مزید : علاقائی