وزیراعظم کوبھارتی ایجنٹ کہنے پرطاہرالقادری کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر
لاہور(نامہ نگار)وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کوبھارتی ایجنٹ کہنے پربندروڈکے رہائشی نے ڈاکٹرطاہرالقادری کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی ۔ایڈیشنل سیشن جج اعجازاحمدبوسال نے تھانہ نواں کوٹ پولیس سے 10دستمبرکورپورٹ طلب کرلی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں مشتاق ٹاؤن بند روڈ کے رہائشی شیخ مظفر حسین نے اندراج مقدمے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے راولپنڈی میں ریلی کے دوران وزیر اعظم میاں نواز شریف کو بھارتی ایجنٹ قرار دے کر سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے۔