سونا سمگلنگ کی کوشش میں گرفتار ایئرہوسٹس کی ضمانت خارج

سونا سمگلنگ کی کوشش میں گرفتار ایئرہوسٹس کی ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج کسٹم امیرمحمد خان نے 2 کلو سونا ایئرپورٹ سے مانچسٹر لے جانے کی کوشش کرنے والی پی آئی اے کی ایئرہوسٹس نزہت بخاری کی ضمانت خارج کردی۔سپیشل جج کسٹم کی عدالت میں پی آئی اے کی ایئرہوسٹس نزہت بخاری کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ،عدالت میں ملزمہ کے وکیل کا موقف تھا کہ کہ ملزمہ کو غلط فہمی کی بنا پر پکڑا گیا ہے جبکہ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ دو کلو سونا ملزمہ کے اپنے بیگ سے سامان کی تلاشی کے دوران برآمد ہوا۔عدالت نے وکلا کے دلائل کے بعد نزہت بخاری کی ضمانت کی درخواست کو خارج کردیا۔

مزید : علاقائی