راولپنڈی ، ملک ریاض نے نشان حیدر مونومنٹ کا افتتاح کردیا

راولپنڈی ، ملک ریاض نے نشان حیدر مونومنٹ کا افتتاح کردیا

راولپنڈی (پ ر )بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں یومِ دفاع کی تقریبا ت کے سلسلے میں ملک ریاض حسین چےئرمین بحریہ ٹاؤن نے نشانِ حیدر مونومنٹ کاافتتاح کیا۔ یہ ملک میں نشانِ حیدر کی پہلی مکمل تنصیب ہے۔ اس مونومنٹ کا مقصد ملک کے ان عظیم عسکری سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے قوم کی حفاظت کی خاطر غیر معمولی جر اٗت اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چےئرمین بحریہ ٹاؤن نے تمام شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نہ صرف ملک کہ سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے بلکہ اپنے غیر متزلزل اتحا د اور جراٗ ت سے ہر محاظ پر ملک دشمن عناصر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جس طر ح کہ جنگوں سے نبرد آزما ہوا ہے اس سے یہ سبق حاصل ہوتا ہے کہ اتحاد ،ثابت قدمی اور جزبہٗ قربانی مستحکم قوم اور ناقابلِ تسخیر سرحدوں کی ضمانت ہیں۔

مزید : علاقائی