رینجرز کی یوم دفاع جوش خروش سے منانے کی تیاریاں مکمل

رینجرز کی یوم دفاع جوش خروش سے منانے کی تیاریاں مکمل

لاہور (کرا ئم رپورٹر)پاکستان رینجرز کی جانب سے یوم دفاع جوش خروش سے منانے کی تیاریاں مکمل ، ڈی جی رینجرز پنجاب کی تقریب میں خصوصی شرکت ،صبح ساڑھے 7بجے شہدا کی یادگار پر پھول چڑھانے جبکہ شام 5بجے پرچم اُتارنے کی تقریب منعقد کی جائے گی،ترجمان رینجرز کی جانب سے شہریوں کو دوپہر 2بجے تک پریڈ گراؤنڈ پہنچنے کی ہدایات ۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے یوم دفاع جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے پلان جاری کر دیا۔ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔یوم دفاع کے موقع پر ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی صبح ساڑھے 7 بجے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے جبکہ واہگہ بارڈر پر پرچم اُتارنے کی پُروقار تقریب شام 5 بجے منعقد ہوگی۔ ترجمان رینجرز کی جانب سے تقریب میں شرکت کیلئے آنیوالے شہریوں کو دوپہر 2بجے تک پریڈ گراؤنڈ میں پہنچنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہ رش اور دیگر تکالیف سے بچا جاسکے ۔

مزید : علاقائی