بورے والاکے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، چودھری سرور

بورے والاکے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، ...

لاہور( نمائندہ خصوصی )پنجاب کے سابق گور نر چودھری محمدسرور نے بورے والا ضمنی انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے ویڈ یو ثبوت پیش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے دھاند لی کر نیوالوں کے خلاف مقدمہ درج کر نے اور تحر یک انصاف کی عائشہ نذیر جٹ کو کا میاب قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن نے نوٹس نہ لیا تو ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کر یں گے۔وہ گزشتہ روز لاہور پر یس کلب میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید ‘تحر یک انصاف کی بورے والا سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی خاتون امیدوار عائشہ نذیر جٹ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات تحر یک انصاف سید صمصام بخاری کے ہمراہ میڈیا کو دھاندلی کے حوالے سے ویڈ یوز ثبوت دکھانے کے موقعہ پر پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے۔ چوہدری محمدسرور نے پر یس کانفر نس کے دوران میڈیا کو جو ویڈ یو دکھائی ان میں (ن) لیگ کے امیدوار یوسف کسیلہ ‘ریٹر نگ آفیسر عامر جاوید ایک سرکاری سکول کی عمارت میں صبح سویر ے ووٹوں کے تھیلوں کو کھول کر ان میں ووٹ نکالنے کے ساتھ ساتھ نئے ووٹ ڈالتے او ر ووٹروں کے تھیلوں کو دوبارہ بند کر رہے ہیں ۔خاتون امیدوار عائشہ نذیر جٹ نے کہا کہ میرے حلقے میں ہونیوالی دھاندلی کے جتنے ثبوت میں سامنے لیکر آئی ہوں اتنے زیادہ اور شفاف ثبوت فراہم کر نے کی کوئی اور مثال نہیں ملتی لیکن بد قسمتی سے کوئی نوٹس نہیں لے رہا ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے وہ دھاندلی کاسخت نوٹس لے اور دھاندلی میں ملوث لوگوں کے خلاف مقدمات درج کر کے سخت سزائیں دلائے اور مجھے کا میاب قرار دیا جائے ۔اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ جب عوام کے ووٹوں کے تقد س کی حفاظت نہیں ہوگی تو عوام کا جمہوریت او ر الیکشن کمیشن سے مزید اعتماد اٹھ جائیگا اور جب وزیر اعلی ضمنی انتخابات سے ایک دن پہلے خود ضلعی انتظامیہ کو فون کر کے کہیں گے مجھے نتائج چاہیے تو پھر دھاندلی ہی ہوگی جو اس ملک اور قوم کے ساتھ ظلم ہے جسکے خلاف ہم آواز بلند کر رہے ہیں ۔

مزید : علاقائی