1965ء کے شہداء نے سر اٹھا کر جینے کا سبق دیا،طاہر القادری

1965ء کے شہداء نے سر اٹھا کر جینے کا سبق دیا،طاہر القادری

لاہور(خبر نگا ر خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان غازیوں نے بنایا اور شہیدوں نے بچایا،شہدا کے مقدس خون سے وعدہ ہے کہ پاکستان کو لٹیروں ،دہشتگردوں سے پا ک کریں گے ۔جنگ ستمبر کے شہدا نے قوم کو سر اٹھا کر جینے کا جو سبق دیا وہ آپریشن ضرب عضب کی شکل میں آج جاری و ساری ہے ۔گزشتہ روز انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب پاکستان کو بچانے کی جنگ ہے۔ دہشتگردوں نے 60ہزار سے زائد شہریوں کو نشانہ بنایا مگر وہ پاکستان کا حوصلے نہیں توڑ سکے ،انشا اللہ دشمنوں کو شکست ہو گی۔

مزید : علاقائی