2008میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے ملین ڈالرز عطیات کرونیز آف شور کمپنی کے ذریعے مسقط اور فرانس کیوں بھیجے گئے، خواجہ آصف

2008میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے ملین ڈالرز عطیات کرونیز آف شور کمپنی کے ...

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان سے 2012سے ایک سوال پوچھ رہا ہوں کہ2008میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے ملین ڈالرز عطیات کرونیز آف شور کمپنی کے ذریعے مسقط اور فرانس کیوں بھیجے گئے۔پیر کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ نے کہا کہ گزشتہ 4سال سے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان سے سوال پو چھ رہا ہوں مگر تاحال جواب نہیں ملا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کیوں نہیں بتاتے کہ 2008میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کے ملین ڈالرز عطیات کرونی آف شور کمپنی کے ذریعے مسقط اور فرانس کیوں بھیجے گئے

مزید : علاقائی