بنگلہ دیش میں میر قاسم کی سزائے موت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں میر قاسم کی سزائے موت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی ہے۔ یہ قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس میں بنگلہ دیش کے ظالمانہ کردار پر دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے سفارتی سطح پر بنگلہ دیش سے احتجاج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی برادری بنگلہ دیش کے ان اقداات کو روکنے کیلئے اقدامات کرے۔