لاہور چیمبر انتخابات، پیاف فاؤنڈرز الائنس کے مختلف مارکیٹوں کے دور ے

لاہور چیمبر انتخابات، پیاف فاؤنڈرز الائنس کے مختلف مارکیٹوں کے دور ے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)پیاف فاؤنڈرز الائنس نے لاہور چیمبر کے انتخابات کے سلسلسہ میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے اوراس سلسلے میں پیاف کے رہنماؤں اور امیدواران نے گزشتہ روز مصروف دن گزار ا ۔ایسوسی ایٹ امیدواران نے اپنے قائدین عرفان اقبال شیخ ،محمد علی میاں اور ناصر سعید کی قیاد ت میں عابد مارکیٹ مزنگ، ٹمپل روڈ،منٹگمری مارکیٹ کا کامیاب دورہ کیا جبکہ کارپوریٹ کلاس کے امیدواران نے اپنے قائدین میاں مصباح الرحمان اور میاں شفقت علی کی قیادت میں قائداعظم انڈسٹیریل ایریا کا کامیاب دورہ کیا۔ پیاف فاؤنڈرز الائنس کے سینئر راہنماؤں اوریشوسی ایٹ کلاس کے امیدواران کے اعزاز میں گزشتہ روز بھی تاجروں نے پرتپاک استقبال کیا۔ آل پاکستان آٹو ایئرکنڈیشن ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد اعجاز اور دیگر عہدیداران کی طرف سے مزنگ میں پر جوش استقبال کیا گیا تمام تاجران کی طرف سے لاہور چیمبر کے الیکشن 2016-17 کے سلسلے میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔عابد مارکیٹ سے راہنماؤں میاں طارق فیروز اور خادم حسین اشرف بھٹی بابر محمود ، چوہدری محبوب سرکی، میاں طارق نوید اور تاجر برادری کی کثیر تعدادنے پیاف فاؤنڈرز الائنس کے امیدواران کا پر جوش استقبال کیا۔ منٹگمری روڈ سے شاہد نذیر کی طرف سے زبردست استقبالیہ دیا گیا۔ پیاف فاؤنڈرز الائنس کے قائدین نے تمام مارکیٹوں کے تاجروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر قائدین محمد علی میاں اور ناصر سعید نے کہا کہ بزنس مین ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پیاف فاؤنڈرز الائنس نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔ جلسے میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کے ا ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدواران پیاف کے چیرمین عرفان اقبال شیخ، شیخ آصف ، میاں وقار کے علاوہ لاہور چیمبر کے دیگرممبران نے بھی شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -