اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے کلو اضافہ

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے کلو اضافہ

لاہور(خبرنگار) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں400روپے اضافہ ہو گیا ہے ۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین محمد عرفان کھوکھر اور صارفین نے اس اضافے کو بلا جواز قرار دے دیا ہے۔ جبکہ حکومت نے سال 2016میں لوکل پیداواری ایل پی جی کی قیمت میں کسی بھی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے لوکل پیداواری گیس کو بین القوامی قیمت پر فروخت کرکے کروڑوں کی ناجائز منافع خوری شروع کر دی۔ گزشتہ ہفتے ایل پی جی کی بین القوامی منڈی میں 20ڈالر میٹرک ٹن اضافہ ہوا جسکے بعد بین القوامی مارکیٹ 288ڈالر فی میٹرک ٹن سے تجاوز کر کے 308ڈالر فی میٹرک ٹن پر آگئی۔ اوگرا نے بھی ایل پی جی کی قیمت میں کسی بھی قسم کی ردوبدل کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جبکہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے بین القوامی منڈی کی قیمت میں اضافہ کو بنیاد بنا کے لوکل پیداواری قیمت میں بلاجواز اضافہ کر کے ناجائز منافع خوری شروع کر دی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے وزیر اعظم پاکستان ، وزیر پیٹرولیم ، وزارت پیٹرلیم اور اوگرا اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ اوگرا نوٹیفیکشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کر کے ناجائز منافع خوری کرنیوالی ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف فوری طور پر نوٹس لیا جائے۔ہم وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے سال2016میں ایل پی جی کی قیمتوں کو مستحکم رکھا لیکن چند عناصر حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہیں ہیں۔ اس بار سردیوں میں ایل پی جی کی قیمت250روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر جانے کا خدشہ ہے۔ شہروں کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں۔کراچی 75روپے فی کلو،850روپے گھریلو سلنڈر۔لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 80روپے فی کلو،910روپے گھریلو سلنڈر۔ رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ، میرپور آزاد کشمیر85روپے فی کلو، 970روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور 90۱روپے فی کلو1030روپے گھریلو سلنڈر۔گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ،100روپے کلو،1150روپے گھریلو سلنڈر ہو گیا ہے۔

مزید : علاقائی