پاکستانی قوم بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے :حافظ سعید

پاکستانی قوم بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے :حافظ سعید

لاہور(خبر نگا رخصوصی)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ6ستمبر صرف دفاع پاکستان کے عزم کا اعادہ ہی نہیں بلکہ نظریہ پاکستان کی تجدید کا دن ہے۔ پاکستان قومیت،لسانیت،وطنیت کا نہیں بلکہ لاالہ الااللہ کا ملک ہے جس کی حفاظت و دفاع ہمارا دینی فریضہ ہے۔قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل سے ملک میں امن قائم ہو گا۔دفاع پاکستان کونسل کا آج منگل کو اسلام آباد میں دفاع پاکستان سیمینار ہو گا۔پاکستانی قوم 1965ء کی طرح بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی سے بھارت سرکار سخت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔انڈیا آٹھ لاکھ فوج کے ذریعہ کشمیر میں بدترین ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کر رہا ہے۔ مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزاد ی بھرپور انداز میں جاری ہے۔ جلد غاصب بھارت کو کشمیر سے نکلنا پڑے گا۔ یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب سے نریندر مودی اور بی جے پی نے بھارت میں اقتدار سنبھالا ہے وہ مسلسل پاکستان کے اندر اور سرحدوں پر جنگ کی آگ بھڑکا رہے ہیں تو دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی فوج باوردی ریاستی دہشت گردی کی مرتکب ہو رہی ہے۔کشمیر میں دوماہ سے کرفیونافذ ہے۔ سیاسی و عسکری قیادت کو سنجیدگی سے غور وفکرکرکے دفاعی حکمت عملی مرتب کرنی چاہئے۔پوری پاکستانی قوم اللہ کے فضل وکرم سے انکی پشت پر کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف انتہائی جارحانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔ حکومت پاکستان کو بھی کسی قسم کی مصلحت پسندی کا شکار ہوئے بغیر جرأتمندانہ پالیسیاں ترتیب دینی چاہئیں۔

مزید : علاقائی