کراچی، ضلع کونسل کا پہلااجلاس،قائد متحدہ کے خلاف قرارداد منظور

کراچی، ضلع کونسل کا پہلااجلاس،قائد متحدہ کے خلاف قرارداد منظور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں ضلع کونسل کا پہلا اجلاس ایم کیوایم کے بانی کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ضلع کونسل کا پہلا اجلاس پیرکوچیئرمین سلمان مراد کی زیر صدارت ہوا جس میں ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف قرارداد پیش کی گئی۔اجلاس میں قرارداد میرعباس تالپور کی جانب سے ایم کیوایم کے بانی کے خلاف پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم غداری کے مرتکب ہوئے ہیں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ضلع کونسل کے اجلاس میں پیش کی جانے والی قراردار میں پاکستان رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں۔اجلاس میں پیش کی جانے والی قراردار پر تمام اراکین نے ہاتھ اٹھا کر حمایت کی اور اس طرح قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

مزید : کراچی صفحہ اول