قومی حفاظتی ٹیکہ جات سپورٹ پراجیکٹ پر عالمی بنک کے ساتھ معاہدے پر دستخط

قومی حفاظتی ٹیکہ جات سپورٹ پراجیکٹ پر عالمی بنک کے ساتھ معاہدے پر دستخط

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات نے قومی حفاظتی ٹیکہ جات سپورٹ پراجیکٹ پر عالمی بنک کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے۔معاہدے کا مقصد حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کے لیے وسائل کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کی کارکردگی کو بہتربنانا ہے۔ اس موقع پر پروگرام منیجر ای پی آئی ڈاکٹر سید ثقلین احمد گیلانی نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس حفاظتی ٹیکہ جات کے لیے رقوم اپنے بجٹ سے فراہم کریں گی جس سے ویکسین اور دیگر ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو جاری رکھنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس پروگرام سالانہ تقریبا 60لاکھ بچے مختلف بیماریوں کے محفوظ رہیں گے۔ جبکہ بچوں کی رسائی اور ویکسن کی فراہمی کے حوالے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی انہوں نے اس حوالے سے عالمی بنک اور خصوصی طور پر صحت کے بین الاقوامی اداروں کے کردار کو سراہا جنہوں نے اس پروگرام کو جاری رکھنے کے لیے اہم تکنیکی معاونت فراہم کی۔

مزید : کراچی صفحہ اول