پانچ سال بعد ایران اور برطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات بحال

پانچ سال بعد ایران اور برطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات بحال

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پانچ سال کے بعد ایران اور برطانیہ نے اپنے سفیر مقرر کر دیئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا کہناتھا کہ تہران میں 2011میں برطانوی سفارتخانے پر حملے کے بعد ایران اور برطانیہ کے درمیا ن تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے اور سفارتی تعلقات ختم کر دیئے گئے تھے تاہم پانچ سال کے بعد دوبارہ تعلقات بحال ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔برطانیہ میں حامد بائیدی نجاد برایران کے سفیر ہوں گے جبکہ ایران میں سابق برطانوی ناظم الامورکو سفیر تعینات کر دیا گیاہے

مزید : کراچی صفحہ اول