سابق صدر آصف زرداری27دسمبر کو پاکستان آئینگے

سابق صدر آصف زرداری27دسمبر کو پاکستان آئینگے

دبئی(آن لائن)سابق صدر و شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری27 دسمبر کو کراچی پہنچیں گے ، وہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور اپنی اہلیہ کی برسی کی تقریب میں شرکت کرینگے۔صوبائی وزیر منظور وسان کے مطابق آصف علی زرداری 27دسمبر کو پاکستان پہنچ جائیں گے جہاں وہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔ منظور وسا ن نے بتایا کہ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی پاکستان پہنچ کر پیپلزپارٹی کو دوبارہ اپنی اصلی حالت میں لائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عید کے بعد پیپلزپارٹی صوبے بھر میں جلسے منعقد کرے گی جبکہ بلاول بھٹو پورے ملک کا دورہ بھی کریں گے اس دوران وہ پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

آصف زرداری

مزید : کراچی صفحہ اول