کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، غیر قانونی طور پر ایران جانیوالے 68 افراد گرفتار

کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، غیر قانونی طور پر ایران جانیوالے 68 افراد ...

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کوسٹ گارڈز نے گوادر میں جیوانی اور شاہ جہان چیک پوسٹ پر کارروائیوں کے دوران 68 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ کوسٹ گارڈز ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں ایک افغانی، دو ایرانی اور 65 پاکستانی شامل ہیں جو غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول