خیبرپختونخوا میں 60فیصد ترقیاتی فنڈز بد عنوانی کی نذر ہو جانے پر عوام کے ہوش اڑ گئے :امیر مقام

خیبرپختونخوا میں 60فیصد ترقیاتی فنڈز بد عنوانی کی نذر ہو جانے پر عوام کے ہوش ...

پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخوامیں60فیصدترقیاتی فنڈزبدعنوانی کی نذر ہوجانے کے انکشاف نے عوام کے ہوش اڑا دیئے، عمران خان روالپنڈی اسلام آباد میں فیلڈنگ کے بجائے پختونخواکی پچ پررنزبنانے میں ناکام ہوگئے ہیں اوراب2018کے انتخابات میں کلین بولڈہوجائینگے۔انہوں نے کہاکہ جنرل (ر)حامدخان کے بیان کانوٹس لیکر تحقیقات کرائے جائیں۔انہوں نے کہاکہ اگرعمران خان نے سونامی کرپشن کاجواب نہ دیاتوثابت ہوجائیگاکہ عمران خان چورمچائے شور کی حقیقی تصویرہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے چترال ایئرپورٹ پرذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ہمارے مظلوم اوردہشت گردی سے بری طرح متاثرہ صوبے کا60فیصدترقیاتی فنڈزتحریک انصاف کی ناکارہ پالیسیوں کے باعث کرپشن کے نذرہورہاہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی سرپرستی میں تنگی چارسدہ میں اربوں روپے کیس 60لاکھ ٹن کرومائٹ کی غیرقانونی کان کنی میں ڈانس پارٹی کی حکومت کی تبدیلی کے ایک چہرے سے پردہ اٹھایاہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات کی 2200کنال اراضی خیبرپختونخواکے صوبائی وزیرکے رشتے دارکوکن خدمات پرغیرقانونی طورپرلیزکردی گئی۔انہوں نے کہاکہ جنرل(ر)حامدخان کے یہ انکشافات عمران خان کی احتساب مہم منہ پرزوردارطمانچہ ہے۔انہوں نے عمران خان کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ وہ شترمرغ کی طرح سرریت میں دینے کی بجائے اپنی پارٹی کی طرف سے جاری کردہ سونامی آف کرپشن وائٹ پیپرکاجواب دیں۔انہوں نے کہاکہ میاں محمدنوازشریف اورپاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت عملی کام پریقین رکھتے ہیں،وزیراعظم محمدنوازشریف 7 ستمبرچترال کادورہ کررہے ہیں جس سے جاری ترقیاتی سکیموں بشمول لواری ٹنل،گولن گول ہائیڈروپاؤرپراجیکٹ پرکام تیزکرنے اورچترال میں مزیدترقیاتی منصوبوں کے اجراء کااعلان کرینگے۔بعدازاں گورنرکاٹیج چترال میں مسلم لیگ(ن)چترال کے کارکنوں سے ملاقات کی اورضلع انتظامیہ نے جلسے کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید : کراچی صفحہ اول