کوہاٹ ،امانت میں خیانت کرنے پر 2 کیخلاف مقدمات درج

کوہاٹ ،امانت میں خیانت کرنے پر 2 کیخلاف مقدمات درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ(بیورورپورٹ)کوہاٹ پولیس نے لاکھوں روپے کی امانت میں خیانت کرنے پر دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر میں ممتاز احمد ولد رعایت خان سکنہ خٹک کالونی نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ مجھ سے زاہد حسین ولد محمد حسین سکنہ خٹک کالونی اور داؤد رضاء ولد محمود رضاء سکنہ محلہ سکند رخان شہید نے زمین میں بنیاد بنانے کیلئے مبلغ دولاکھ60ہزار روپے امانت لئے جب میں نے کافی عرصے کے بعد ان سے اپنی رقم واپس کر نے کا مطالبہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اپ کا کوئی رقم نہیں ہے اور نہ واپس کرنے کو کہا لہذا دونوں افراد نے میرے رقم مبلغ2لاکھ60ہزار روپے کی امانت میں خیانت کی ہے لہذا ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے جس پر پولیس تھانہ صدر نے ممتاز احمد کی رپورٹ پر دونوں ملزمان کے خلاف دفعہ406/34 ppcکے تحت مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی۔