وزیر اعلیٰ سندھ کی لاہور آمد، داتا دربارپرحاضری، فاتحہ خوانی کی

وزیر اعلیٰ سندھ کی لاہور آمد، داتا دربارپرحاضری، فاتحہ خوانی کی

لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مالیاتی کمیشن کے ورکنگ گروپ کے اجلاس میں شرکت لاہور پہنچے تو داتار دربار پر حاضری دی ، فاتحہ خوانی کی ۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نجی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچے۔ لاہور پہنچ کر سب سے پہلے وہ داتا دربار گئے جہاں انہوں نے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ان کے گلے میں نزار اقدس کی روایتی چادر بھی ڈالی گئی۔ وزیر تعلیم رانا مشہود بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ داتا دربار حاضری کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گورنر ہاؤس پہنچے جہاں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے ان کا استقبال کیا۔ مراد علی شاہ کا وزیراعلی بننے کے بعد لاہور کا یہ پہلا دورہ ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ

مزید : کراچی صفحہ اول