پشاور پرلینڈ مافیا کا راج ،شہر میں تاریخی مقامات کی جگہ پلازے قائم

پشاور پرلینڈ مافیا کا راج ،شہر میں تاریخی مقامات کی جگہ پلازے قائم

پشاور(کرائمز رپورٹر ) پشاور شہر کے تاریخی مقا ما ت کو مسما ر کر کے غیر قا نو نی پلا زے ، دکا نیں اور پا ر کنگ ایریازبنانے کا دھندہ زور پکڑ رہاہے جس کے باعث شہر کی خو بصو رتی اور پہچان ختم ہورہی ہے جبکہ شہری انصاف کے نام پر قائم حکومت میں انصاف نہ ملنے پرورطہ حیرت میں مبتلا ہیں تفصیلا ت کے مطابق پشاور شہر کے تاریخی مقا ما ت کچی محلہ ، تحصیل گو ر کھٹھری ، گھنٹہ گھر ، چو ک شادی پیر ، محلہ مسگراں اور دیگر تاریخی عما رتو ں کو مسما ر کر کے جد ید طر ز کے شاپنگ سنٹر ، کا ر پا رکنگ اور دکا نیں تعمیر کئے جا رہے ہیں جس پر ضلعی انتظا میہ اور ٹور ازم ڈیپا رٹمنٹ کے انتظا میہ نے انکھیں بند کی ہو ئی ہے اور قبضہ ما فیا گروپ اور غیر قا نو نی پا ر کنگ بنانے والے افراد کو کھلی چھٹی دیں رکھی ہے جس سے شہریو ں میں شدید بے چھینی پا ئی جا رہی ہے اندور ن شہر کے مکینو ں حا جی اشتیا ق گل ، حا جی اسرار ، تحسین اللہ ، حسین علی ، یا ر محمد اور دیگر شہریو ں کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپ نے شہر کے مختلف مقا ما ت پر ضلعی انتظا میہ کی ملی بھگت سے تاریخی عما رتو ں اور مذہبی عبا دت گا ہوں کو غیر محفوظ قرار دیکر مسمار کر رہے ہیں جس کی وجہ سے شہری کی خو بصو رتی اور پہنچا ن ختم ہو رہی ہے جس کے با رے میں ضلعی انتظامیہ سے رابطے کئے اور تحریری درخوا ستیں بھی دی ہے لیکن انکی جا نب سے کو ئی شنوا ئی نہیں ملی لیکن الٹا شہریو ں پرسیا سی دبا ؤ ڈالا جا رہا ہے شہریو ں کا کہنا تھا کہ ڈسڑکٹ کیمپلنٹ سیل میں بھی تحریری شکا یا ت درج کی ہے لیکن دو ہفتے گزر جانے کے با وجود بھی کو ئی ایکشن نہیں لیا گیا انہوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک ،منسٹر ٹور ازم خیبر پختونخوا اور ڈسڑ کٹ ناظم سے مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ تاریخی مقا ما ت کی مسما ری ، غیر قا نو نی پا ر کنگ اور رہائشی علاقوں میں پلازے بنا نے کیلئے نقشے جاری کرنے والو ں کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کیا جائے اور انکو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول