خیبر ایجنسی ،لنڈی کوتل میں افغانستان سے دنبوں کی آمد ،منڈی سج گئی

خیبر ایجنسی ،لنڈی کوتل میں افغانستان سے دنبوں کی آمد ،منڈی سج گئی

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)لنڈیکوتل میں مویشی منڈی سج گئی ،ہزاروں کی تعداد میں افغانستان سے دنبے آرہے ہیں ،قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے منڈی میں گاہک کم نظر آرہے ہیں ،کانگو وائرس سے بھی زیادہ لو گ خوف زدہ ہیں،کانگو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے ،ذرائع لنڈیکوتل ریلوے اسٹیشن میں خیبر ایجنسی کا سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی چھوٹے بڑے مو یشیوں سے منڈی کی رونق میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ افغانستان سے روزانہ بڑی تعداد میں دنبے لنڈیکوتل آرہے ہیں اور پھر لنڈیکوتل منڈی سے ٹرالروں اور بڑی گاڑیوں میں خیبر پختو نخوا کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جاتی ہے منڈی میں مویشیوں کی تعداد تو بہت زیادہ ہیں لیکن گاہک کم نظر آرہا ہیں کیونکہ دنبوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہے ہیں جبکہ دوسری طر ف لنڈیکوتل میں ابھی تک کانگو وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے لیکن اس کے باوجود لوگ خوف ذدہ ہیں اور نہ کانگو وائرس کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کئے ہیں لنڈیکوتل مویشی منڈی میں دنبے تو بہت زیادہ تعداد میں موجود ہیں لیکن بڑی مویشی یعنی گا ئے بھینس وغیرہ کو تختہ بیگ ،بھگیاڑی اور پڑانگ سم چیک پو سٹوں پر لنڈیکوتل کیلئے نہیں آنے دیتے کیونکہ چیک پوسٹوں پر تعینات ایف سی اہلکار مقامی لوگو ں کو اس لئے تنگ کر رہے ہیں کہ یہ مویشی افغانستان سمگل کر رہے ہیں لیکن دوسری طرف افغانستان کو دوسرے راستوں پر کھلا عام افغانستان کو مویشی سمگل ہو رہے ہیں بڑی مویشیوں پر پابندی کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں

مزید : کراچی صفحہ اول