مردان ،ضلع کچہری خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا

مردان ،ضلع کچہری خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا

مردان(بیورورپورٹ)ضلع کچہری خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا ، شہداء کی تعداد 16ہوگئی ، 3زخمی تاحال مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جان بحق اور زخمی افراد کی سرکاری اعداد وشمار جاری کردیئے گئے ، شہداء میں 3پولیس ،3وکلاء ،2منشی اورآٹھ عام شہری شامل ہیں زخمیوں کی تعداد58ہے جن میں 8پولیس اہلکار 6وکلاء اور 44عام شہری شامل ہیں اتوار کی درمیانی شب لکی مروت کے رہائشی صدیق ولد شیرعالم (حال لیبر کالونی مردان ) پشاور کے ایل آر ایچ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اس طرح دھماکے میں شہداء کی تعداد 16ہوگئی ڈپٹی کمشنر عمران حامدشیخ کی طرف سے اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا ،چیف سیکرٹری اور صوبائی داخلہ امور کے سیکرٹری کو تحریری رپورٹ ارسال کردی گئی دریں اثناء خودکش دھماکے کے زخمیوں میں سے ایک ڈسٹرکٹ ہسپتال اوردو مردان میڈیکل کیمپلکس میں زیر علاج ہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول