بٹ خیلہ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 153 تک پہنچ گئی

بٹ خیلہ میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 153 تک پہنچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد153تک پہنچ گئی روزبروزڈینگی مریضوں کے تعدادمیں اضافے کی وجہ سے عوام پریشان جبکہ محکمہ صحت میڈیاکے نمائندوں کوکم مریضوں کے تعدادفراہم کیاجاتاہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت مالاکنڈکے بااعتماد باخبرذرائع سے معلوم ہواہے کہ پیرکے دن تک بٹ خیلہ ہسپتال میں ڈیگنی مریضوں کی تعداد 153ہیں جبکہ محکمہ صحت مالاکنڈکے جانب سے ڈینگی کیلئے مقررکردیافوکل پرسن ڈاکٹرتنویرمیڈیاکوصرف 89مریضوں کی تعدادفراہم کررہے ہیں حالانکہ مریضوں کے تعداد153ہیں علاقے کے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ وہ بٹ خیلہ میں ڈینگی مرض پرقابوپالنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کئے جائیں کیونکہ مریضوں کے تعدادمیں روزبروزاضافے کی وجہ سے عوام پریشان ہیں ۔