پشاور ہائیکورٹ کے ججز کا ضلع کچہری دھماکہ کی جگہ کا دورہ

پشاور ہائیکورٹ کے ججز کا ضلع کچہری دھماکہ کی جگہ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان ( بیورورپورٹ) پشاور ہائی کورٹ کے جج صاحبان اور مختلف بار کے وفود نے ضلع کچہری خودکش دھماکے کے شہداء کی فاتحہ خوانی کے لئے ڈسٹرکٹ بار کا دورہ کیا پیر کو چوتھے روز بھی ڈسٹرکٹ بار میں تعزیت کے لئے تانتا باندھا رہا پشاورہائی کورٹ کے جج صاحبان جسٹس یحییٰ آفریدی،جسٹس نثار خان،جسٹس وقار احمد سیٹھ،جسٹس لال خان خٹک ،جسٹس روح الامین چمکنی ،جسٹس اشتیا ق ابراہیم ،جسٹس محمد ابراہیم ،جسٹس قیصر رشید ،جسٹس افسر شاہ اورجسٹس محترمہ مسرت ہلالی نے شہید ہونے والے وکلاء کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور وکلاء سے اظہار یکجہتی کیا دریں اثناء ملگری وکیلان کے صوبائی صدر ارباب عارف خان ایڈوکیٹ ،پشاور بار کے صد رمزمل خان ایڈووکیٹ،جنر ل سیکرٹری یوسف علی ایڈووکیٹ تمیر گرہ اورنوشہرہ بار کے وفود نے بھی خودکش دھماکے کے شہداء کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اورڈسٹرکٹ بار سے تعزیت کااظہار کیا۔