یوم دفاع قومی ہیروز کو یاد کرنے کا دن ہے ،مصطفی کمال

یوم دفاع قومی ہیروز کو یاد کرنے کا دن ہے ،مصطفی کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے 6 ستمبر ؍کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم دفاع پاکستان ہمارے قومی ہیروز کو یاد کرنے کا دن ہے ، اس دن ہمارے ملک کے بہادر مسلح افوج اور پوری قوم نے ملکر دشمن ملک کی ناپاک سازش کو ناکام بنایا تھا، اس دن پاکستان کے شہریوں نے اپنے وطن کی حرمت اور عزت کو برقرار رکھنے کے لئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ وطن دشمنوں کا مقابلہ کیا ،ہمارا دشمن طاقت کے نشے میں یہ بھول چکا تھا کہ جنگیں ہتھیاروں کی طاقت سے نہیں جوش و جذبے سے جیتی جاتی ہیں ، انہوں نے کہاکہ جتنی ضرورت 6 ستمبر ؍1965 کے دن ملی یکجہتی کی تھی اتنی ضرورت آج بھی ہے،دشمن نے ہماری اندرونی و بیرونی سرحدوں پر سازشیں تیار کر رکھی ہیں اور ہمارے خلاف مسلسل سازشیں تیارکر رہاہے اور ہم میں سے ہی لوگو ں استعمال کر رہاہے ، ان سازشوں کو ناکام بنانے اور ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کے لئے 6 ستمبر ؍ 1965جیسی یکجہتی اور ملی حمیت کا مظاہر کرنا ہوگا ، انہوں نے کہا ہے کہ 6 ستمبر کے موقع پر ہمیں اپنے بری، فضائی او بحری افواج کے شہداء کے ساتھ ساتھ ان بہادر لوگوں کو بھی یاد رکھنا جو آج بھی نڈر ہوکر دشمن کی کی کمین گاہوں کو اکھاڑ پھینک رہے ہیں اور ہزاروں جانوں کا نظرانہ دینے کے باوجودبھی ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے ،ہمیں اپنے شہداء کے لہو کی لاج رکھتے ہوئے اور آپس کی رنجشو ں اور اختلافات کو بھلا کر پورے جوش و جذبے اور لگن کے ساتھ اپنے شہر اور اپنے پاک وطن کی حفاظت کرنی ہے اور دشمن کو ایک بار پھر منہ توڑ جواب دینا ہے کہ پاکستانی قوم ایک زندہ قوم ہے اور ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں اور اپنے دشمن کی ہر کوشش کو اپنے اتحاد اور ملی یکجہتی سے ناکام بنائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر