سانحہ مردان،کوئٹہ کیخلاف راولپنڈی ڈویژن کے وکلاء کی ہڑتال

سانحہ مردان،کوئٹہ کیخلاف راولپنڈی ڈویژن کے وکلاء کی ہڑتال

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)سانحہ مردان اور سانحہ کوئٹہ کے خلاف راولپنڈی ڈویژن کے وکلاء نے پاکستان بار کونسل کی کال پر ہڑتال کیا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، کیسوں کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی، سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پرا،گزشتہ روز راولپنڈی ڈویژن کے وکلاء نے پاکستان بار کونسل کی کال پر ہڑتال کی وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، جس جس کے باعث مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی گئی،وکلاء نے سانحہ مردان اور سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کارروائیوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے، ادھر ضلع راولپنڈی کے دور دراز علاقوں سے مقدمات کے سلسلے میں آنے والے شہریوں کو وکلاء ہڑتال کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ بغیر کسی اطلاع کے ہڑتال کی گئی جب سائلین مقدمات کے سلسلے میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہوئے تو معلوم ہوا کہ وکلاء کی ہڑتال ہے جس کی وجہ سے کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر