ہنگامہ آرائی کیس میں ایک ملزم بے گناہ قرار،8کی دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی

ہنگامہ آرائی کیس میں ایک ملزم بے گناہ قرار،8کی دائر ضمانت کی درخواستوں پر ...

راولپنڈی(نیوز رپورٹر ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پیرودہائی تھانے پر حملہ ، فائرنگ ، امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے اور ملزم کو چھڑانے کے مقدمہ میں ایک ملزم کو بے گنا ہ قرار دے کر فارغ کردیا جبکہ 8ملزمان فیصل اقبال وغیرہ کی جانب سے دائر درخواست ضمانتوں پر سماعت ملتوی کر دی، گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو تھانہ پیر ودہائی پولیس نے ایک ملزم معصوم خان کے حوالے سے رپورٹ پیش کی کہ ملزم پر الزام ثابت نہیں ہوتا اس لئے ملزم بے گناہ ہے، عدالت نے رپورٹ پے پیش نظر ملزم کو بے گناہ قرار دے کر مقدمہ سے فارغ کر دیا، عدالت نے اسی مقدمہ میں ملوث فیصل اقبال وغیرہ 8ملزمان می جانب سے دائر درخواست ضمانتوں پر سماعت ملتوی کر دی، ملزمان کے خلاف تھانہ پیر ودہائی پولیس نے مقدمہ درج کیا جن پر الزام ہے کہ انہوں ایک اشتہاری ملزم کو پولیس حراست سے چھڑانے کیلئے تھانہ پر حملہ کیا، فائرنگ کی امن وامان کی صورت حال کو خراب کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر