انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں متعدد مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں متعدد مقدمات کی سماعت آئندہ تاریخ پیشی ...

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال جنڈ کی ایمر جنسی شعبہ میں ہنگامہ آرائی ، توڑ پھوڑ،تشدد اور بدفعلی اور قتل کے مقدمات کی سماعت مزید کارروائی کیلئے آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ جنڈ ضلع اٹک کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے شعبہ ایمر جنسی میں زخمی نوجوان کو طبی امداد دینے میں دیر کرنے پر ڈاکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنانے، توڑ پھوڑ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان مسماۃ نصرت بی بی وغیرہ کیس کی سماعت 22ستمبرجبکہ تھانہ صادق آباد میں درج اغواء کرکے بدفعلی کرنے کے مقدمہ میں ملزمان سعدی مبارک وغیرہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان کے بیان قلمبند کرلئے اور سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی کر دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر