بینظیر بھٹو قتل کیس،وکلاء کی ہڑتال،سماعت7ستمبر تک ملتوی

بینظیر بھٹو قتل کیس،وکلاء کی ہڑتال،سماعت7ستمبر تک ملتوی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے سابق وزیر اعظم مھترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کسی کے کارروائی کے 7ستمبر تک ملتوی کر دی، گزشتہ روز عدالت نے محترمہ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ وکلاء ہڑتال کے باعث پیش نہیں ہوئے ، عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی،سماعت کے موقع پر رفاقت حسین وغیرہ کو سخت حفاظتی اقدامات میں پیش کیا گیا، واضع رہے کہ 27دسمبر 2007ء کو محترمہ بے نظیر بھٹو لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کرکے واپس جا رہی تھیں تو لیاقت چوک میں خود کش دھماکہ ہو گیا جس میں محترمہ سمیت پیپلز پارٹی کے متعدد کارکن جاں بحق اور زخمی ہو گئے تھے، سانحہ کا مقدمہ تھانہ سٹی پولیس نے درج کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر