ترقیاتی عمل میں صوبہ بھر میں کسی بھی یونین کونسل کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا:عنایت اللہ

ترقیاتی عمل میں صوبہ بھر میں کسی بھی یونین کونسل کو نظر انداز نہیں کیا جائے ...

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ صوبے میں پا ئیدار ترقی کیلئے نیا بلدیاتی نظام متعارف کرایا ہے جس سے عوامی مسائل کے حل میں خاطر خوا کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں سماجی ترقی کو تیز کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پشاور میں ایک عوامی اجتماع سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ مخلوط صوبائی حکومت نے عوامی امنگوں کے مطابق صوبائی اسمبلی میں ریکارڈ قانون سازی کی اور تمام اداروں میں اصلاحات کا عمل شروع کیا جس کے مثبت نتائج سامنے آئینگے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے مفا دِ عامہ کیلئے مثبت اقدامات کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی عمل میں صوبہ بھر میں کسی بھی یونین کونسل کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا، کیونکہ ہمیں عوامی مفادات انتہائی عزیز ہے اور اس ضمن میں موجودہ حکومت بلا امتیاز ترقیاتی منصوبے مکمل کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جتنی ترقیاتی سکیمیں اس دور میں شروع ہوئی ہیں اس کی ماضی کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر