خیبر ایجنسی ،طورخم میں کسٹم کلیئرنس میں ڈرائیوروں کو مشکلات

خیبر ایجنسی ،طورخم میں کسٹم کلیئرنس میں ڈرائیوروں کو مشکلات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی ( بیورو رپورٹ ) طورخم میں کسٹم کلئیرنس بر وقت نہ ہونے سے افغانستان جانے والی گاڑیاں پھنس چکی ہیں ، کوئلے سے بھری گاڑیاں بھی کھڑی ہیں، طورخم میں تل دھرنے کو جگہ نہیں مل رہی ، ڈرائیوروں کی فریاد ، کسٹم حکام دیر سے کام شروع کرتے ہیں ، اس سے مسائل بڑھ گئے ہیں،پولیٹیکل انتظامیہ کا مؤقف ۔ عیدلاضحی کے قریب آتے ہی طورخم بارڈر پر بھری گاڑیاں پھنس چکی ہیں اور پید ل جانے والوں کا بھی رش بہت زیادہ بڑھ گیا ہے جس سے اگر ایک طرف ٹرانسپورٹروں اور عام لوگوں کے مسائل بڑھ گئے ہیں تو دوسری طرف طورخم انتظامیہ بھی اس صورتحال سے کافی پریشان نظر آرہی ہے ڈرائیوروں کے مطابق افغانستان سے آنے والی کوئلے کی درجنوں گاڑیاں بھی کھڑی ہیں جن کی کلئیرنس بر وقت نہ ہونے کی وجہ سے ان کے مالکان کو پریشانی کا سامان کرنا پڑ رہا ہے اور دوسری طرف پاکستان سے سیمنٹ ، آٹا اور پرچون مال لے جانے والی سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں میچنی چیک پوسٹ سے طورخم تک ظر آرہی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں سخت دشواری پیش آرہی ہیں ڈرائیوروں نے میڈیا کو بتایا کہ طورخم کسٹم عملہ صبح دس بجے کام کا آغاز کرتے ہیں اور شام جلدی جاتے ہیں جس کی وجہ کام تیزی سے نہیں ہو پا رہا جس کی وجہ سے طورخم میں ٹریفک کا نظام درہم برہم اور کسٹم کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے طورخم انتظامیہ پریشان نظر آئی ہے طورخم پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق انہوں نے بار بار کسٹم حکام کو متنبہ کیا کہ وہ تیزی سے بر وقت کام کا آغاز کریں تاکہ گاڑیاں پھنس نہ جائیں اور ٹریفک کا مسئلہ پیدا نہ ہوں لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتا جس سے عام لوگ بھی سخت پریشان ہیں