سخاکوٹ میں کانگو وائرس کیخلاف بھر پور مہم کا آغاز

سخاکوٹ میں کانگو وائرس کیخلاف بھر پور مہم کا آغاز

سخاکوٹ ( نمائندہ پاکستان) ملاکنڈ میں کانگو وائرس کے خلاف بھر پور مہم شروع کی گئی جس کے دوران سخاکوٹ ملاکنڈ کے مختلف علاقوں میں قائم کئے گئے میلہ مویشاں منڈیوں میں سپرے مہم چلائی جارہی ہے ۔ لائیو سٹاک ملاکنڈ کے فوکل پرسن اور ویٹرنری آفیسر ہیلتھ سول ویٹرنری سخاکوٹ ڈاکٹر مراد علی خان نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ اور ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر امتیاز احمد کے کے خصوصی ہدایات پر ملاکنڈ سخاکوٹ میں کانگو وائرس سی سی ایچ ایف کے خلاف بھر پور سپرے مہم شروع کی گئی ہے اور تحصیل درگئی کے تمام پیرا ویٹرنری اور کلاس فور سٹاف کی ایمرجنسی ڈیوٹیاں لگائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موذی مرض کانگووائرس سے بر وقت بچاؤ اور حفاظت کے لئے عوام محکمے کیساتھ تعاون کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر