ناظمین اتحاد کونسل سخا کوٹ کی اختیارات کی عدم فراہمی اور سست روی پر برہمی

ناظمین اتحاد کونسل سخا کوٹ کی اختیارات کی عدم فراہمی اور سست روی پر برہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سخاکوٹ ( نمائندہ پاکستان) ناظمین اتحاد کونسل سخاکوٹ نے موجودہ بلدیاتی نظام کے سست روی اور اختیارات کے عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اصلاحات اور اختیارات کا مطالبہ کردیا ۔ اقتدار اور اختیارات کے نچلی سطع پرمنتقلی کے دعوے کرنے والے حکمرانوں نے صفائی کرنے کے اختیارات بھی نہیں دئیے ۔ نائب قاصدوں کے بھرتی میں ٹال مٹول سے مسائل جنم لے رہے ہیں ۔ بجٹ کے غلط طریقہ کار اور روز روز کے کٹوتی نے منتخب ممبران کو ذہنی مریض بنادئیے ہیں ۔ اس سلسلے میں ناظمین اتحاد کونسل سخاکوٹ کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر علی رحمان ویلج کونسل دفتر سخاکوٹ بازار میں منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری مصطفی گل ، ویلج کونسل ناظم سخاکوٹ بازار ساجد حسین مشوانی ، نائب ناظم سردار خان ،ناظم ساجد خان ،نائب ناظم خالد خان ،ناظم فضل رحیم ،نائب ناظم اختر حسین ، قاری سلیمان ، انور خان لالا ، یار حسین ، بادشاہ اسلام ، فضل مغنی اور سید نبی سمیت دیگر منتخب ممبران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ناظم ساجد حسین نے کہا کہ پشاور دھماکے کے متاثرین کو تا حال امدادی رقم نہیں ملی حالانکہ رقم کی ڈی سی آفس منتقلی ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سخاکوٹ نمبر 1ہائی سکول کی آپ گریڈیشن کے بعد اس میں سٹاف کی فی الفور تعیناتی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کلاسوں کا باقاعدہ آغاز ہو سکے۔ انہوں نے عبد الولی خان یونیورسٹی کے لئے ڈیوٹی کرنے والے بس کو درگئی تک جانے کی ہدایت کی جائے تاکہ یہاں کی طالبات اور طلباء بھی مستفید ہو سکے ۔ منتخب ممبران نے سخاکوٹ ہسپتال میں ایمبولینس ڈرائیور اور سروس کو مذید بہتر بنانے اور ٹیکس نفاذ کے باوجود یہاں کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر میلہ مویشاں سخاکوٹ کو عید تک قائم رکھا جائے اور صفائی کے لئے منتخب ممبرا ن کو اختیارات دئیے جائیں ۔ اس موقع پر تنخواہوں میں اضافے ، ڈیگئی مارکیٹ سخاکوٹ کو سیکیورٹی دینے اور کم عمر نوجوانوں کے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی کامطالبہ کیا گیا ۔