چارسدہ میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،3 گرفتار

چارسدہ میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،3 گرفتار

چارسدہ (بیورورپورٹ) بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ جب تک کنڈا کلچر کا خاتمہ نہیں ہوگا چھاپوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سب ڈویژن اُتمانزئی کے علاقہ شاخ نمبر 6 میں کنڈوں کی وجہ سے LT لائن کاٹ دی گئی۔3 بجلی چوروں کو گرفتار کرکے اُنکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ ایکسیئن واپڈا محمد عارف خان۔ تفصیلات کے مطابق ایکسیئن واپڈ امحمد عارف خان کی ہدایت پر ایس ڈی او سب ڈویژن اُتمانزئی اسد علی خان اور سپرنٹنڈنٹ محمد آمین کی نگرانی میں پیسکو ٹیم نے شاخ نمبر 6 میں بازاروں میں چھاپے لگائے ۔چھاپوں کے دوران متعددکنڈے اتار دئیے گئے اور LT لائن کاٹ دی گئی جبکہ 3 بجلی چوروں کو موقع پر گرفتار کرکے اُنکے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر دیا گیا۔ایکسیئن واپڈا محمد عارف خان نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ جب تک کنڈا کلچر کا خاتمہ نہیں ہو گا وہ آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ضلع بھر میں ڈیجیٹل میٹروں کی تنصیب بھی جاری ہے جس سے بجلی چوری پر سو فیصد کنٹرول حاصل ہو جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر