پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین کا 7 ستمبر کو احتجاج کا فیصلہ
صوابی(بیورورپورٹ)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن لمیٹڈکے ریٹائرڈ ملازمین نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلوں پر عملدر آمد نہ کر نے کے خلاف بدھ سات ستمبر کی صبح گیارہ بجے اسلام آباد آبپارہ میں واقع پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔ پی ٹی سی ایل پنشنرز ایسو سی ایشن کے رہنماؤں حاجی صادق علی پشاور اور حاجی محمد زرشاد سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن زیدہ ضلع صوابی نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی تین رکنی بینچ نے بارہ جون 2015کو پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں فیصلہ دیا تھا مگر پی ٹی سی ایل انتظامیہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدر آمد کر نے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے ۔ لہذا ہم چالیس ہزار ریٹائرڈ پی ٹی سی ایل ملازمین وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پُر زور مطالبہ کر تے ہیں کہ ہمارے مطالبے پر عملدر آمد کر وانے کے علاوہ گذشتہ چھ سالوں کے بقایا جات کی ادائیگی اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ادائیگی کو ممکن بنانے کے لئے پی ٹی سی ایل انتظامیہ کو واضح احکامات جاری کئے جائیں#