ضلع ناظم کوہاٹ کی ایس او پی پرعمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت

ضلع ناظم کوہاٹ کی ایس او پی پرعمل درآمد تیز کرنے کی ہدایت

پشاور( پاکستان نیوز)ضلع ناظم کوہاٹ مولانا نیازمحمد نے ضلع میں مقیم تمام ایگزیکیوٹنگ ایجنسیوں کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ایس او پی(سٹینڈرڈ اپریشنل پروسیجر) پرعمل در آمد تیز کرتے ہوئے ٹرانسفارمرز کی مرمتی کیلئے ٹینڈرنگ پراسس پر کام تیز کریں تاکہ منصوبے جلد دوبارہ چالو کئے جائیں اور عوام کا بلدیاتی نظام پر اعتماد بحال ہو سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں واپڈ ایشوز سے متعلق کوارڈینیشن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ضلع نائب ناظم حاجی عبدالرشید ،ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر واحد الرحمن خٹک،ایکسین واپڈا،ایکسین پی ایچ ای،پی اینڈ ڈی و ٹی ایم لاچی کے متعلقہ حکام،تحصیل نائب ناظم لاچی ناظر محمود او ر ضلعی کونسلر محمد حامد نے شرکت کی۔اجلاس میں ایس او پی کی روشنی میں ٹرانسفارمروں کی مرمتی اور دیگر متعلقہ امور پر بحث ہوئی اور کئی فیصلے کئے گئے۔ضلع ناظم نے کہا کہ حکومت نے بلدیاتی نظام کو عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے وضع کیا ہے اور حکومتی کوششیں اس صورت میں نتیجہ خیز سامنے آئیں گی جب کام ٹیم شکل میں سرانجام دیا جائے۔انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں حائل رکاؤٹوں کو دو ر کرنے کیلئے ایگزیکیوٹننگ ایجنسیوں کے مابین باہمی راوبط قائم کرنے کی بھی تلقین کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر