مہمند ایجنسی ،دہشتگردی سے متاثرہ 5 خاندانوں میں چیکس تقسیم

مہمند ایجنسی ،دہشتگردی سے متاثرہ 5 خاندانوں میں چیکس تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، دہشت گردی سے متاثر 5 خاندانوں میں 9 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں مختلف واقعات کے دوران دو شہداء عبدالشکور ، صاحب خان اور تین زخمیوں کے خاندانوں میں مجموعی طور پر 9 لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کی گئی۔ اس حوالے سے پی اے آفس غلنئی میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں غمزدہ خاندانوں کے لواحقین کو پی اے مہمند محمود اسلم وزیر نے امدادی چیکس حوالے کئے۔ اور متاثرہ خاندانوں کو یقین دلایا کہ حکومت ملک و قوم کی خاطر جانی قربانی دینے والوں کو سنہرے الفاظ میں یاد رکھے گی اور اُن کی قربانیوں کے بدولت وطن عزیز میں جلد امن لوٹ آئیگا۔