کاٹلنگ گھریلو ناچاقی پر دیور نے فائرنگ کرکے بھاوج کو قتل کردیا

کاٹلنگ گھریلو ناچاقی پر دیور نے فائرنگ کرکے بھاوج کو قتل کردیا

کاٹلنگ( نمائندہ پاکستان )کاٹلنگ گھریلو ناچاقی پر دیور نے فائرنگ کرکے بھاوج کو قتل کر دیا۔ پولیس تھانہ کاٹلنگ نے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق زوجہ سید محمد اور دیور حاضر رحمن ولد نو محمود ساکن پیپل کے درمیان گھریلو ناچاکی چل رہی تھی۔ جو کہ زور پکڑ کر دیور طیش میں آکر اپنی بھاوج پر فائرنگ کھول دی ۔ جس کے نتیجے میں بھاوج نے موقع پر دم تھوڑ دیا۔ مقتولہ کی بہنوں راحیلہ زوجہ فاروق اور پروین زوجہ اسرار نے پولیس کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری بہن تسلیم جان زوجہ سید محمد بیمار تھی۔ ہم دونوں بہنیں انکے گھر بیمار پُرسی کیلئے موجو د تھیں، کہ اسکے دیور نے گھر آکر فائرنگ کھول دی۔جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم تھوڑ دیا۔ بہنوں نے اپنی مقتولہ بہن کے قتل کی دعویداری حاضر رحمن ولد نور محمود کیخلاف پولیس تھانہ کاٹلنگ میں درج کر لی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر