ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا گومل میڈیکل کالج ہاسٹل پر چھاپہ

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا گومل میڈیکل کالج ہاسٹل پر چھاپہ

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کا گومل میڈیکل کالج ہاسٹل پر چھاپہ ‘ کمروں میں ناقص صفائی اور خوراک میں ملاوٹ پر ایکشن ۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ۔ سات روز میں جواب طلب ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم باللہ گزشتہ روز اچانک گومل میڈیکل کالج ڈیرہ کے ہاسٹل پہنچ گئے ۔ وارڈن سے ملاقات کے بعد تمام طلباء کی رہائشگاہوں کیلئے مختص کمروں معائنہ کیا ۔ باتھ روم چیک کیے ۔ نکاسی آب اور آبنوشی کے نظام اور صفائی کی ابتر صورتحال پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ ڈی سی نے کچن کا بھی معائنہ کیا اور وہاں طلباء کیلئے موجود دودھ ‘ سبزی اور گوشت سمیت دیگر سامان کو چیک کیا ۔ دودھ سے بدبو آنے پر اس کے سیمپل لیکر لیبارٹری بھیج دئیے ۔ ڈی سی نے اس موقع پر کہا کہ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے کئی بیماریاں جن م لے رہی ہیں ۔ ڈاکٹر کا پیشہ انبیاء کا پیشہ ہے اور ہمارے ڈاکٹرز جب خود صفائی کا خیال نہیں رکھیں گے تو معاشرے میں اچھا پیغام نہیں جائیگا ۔ ڈی سی ڈیرہ نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ڈیرہ کو انکوائری کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر