دبئی پلٹ نوجوان پشاور ائیر پورٹ پر جمع پونچی سے محروم

دبئی پلٹ نوجوان پشاور ائیر پورٹ پر جمع پونچی سے محروم

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)بونیر کے رہائیشی کو باچا خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ پشاور پر نامعلوم چوروں نے اپنے جمع پونجی سے محروم کردیا ۔پاکستانی ڈرائیونگ لائیسنس اور اما رتی ائی ڈی کارڈ واپس کرنے پر متعلقہ شحص کو بٹوے میں موجودہ رقم کے علاوہ نقد انعام دیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق بگڑا سے تعلق رکھنے والا نیاز علی ولد مہراب خان نے ڈگر میں ہمارے نمائندہ کو بتایاکہ میں دوبئی سے پی ائی اے میں ارہا تھا کہ باچا خان ائیر پورٹ پر اترنے کے بعد جہاز میں نامعلوم چوروں نے مجھ سے بٹوہ چوری کیا جس میں 4600 درہم ۔چار ہزار کے قریب پاکستانی کرنسی ۔پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس دوبئی کے ائی ڈی کارڈ کے علاوہمیرے دیگر قیمتی ویزٹنگ کارڈ تھے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو میرے بٹوے کے متعلق معلومات ہوں تو براہ کرام بٹوہ میں موجود رقم اپنے پاس رکھ کر باقی سامان پہنچانے پر اسے نقد انعام بھی دیا جائے گا ۔انہوں نے اپنا موبائل نمبر 03449899620 دیتے ہوئے کہ اس نمبر پر رابطہ کرکے دیگر سامان پہنچانے پر نقد انعام حاصل کرے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر