ڈیرہ میں نوجوان دشمنی کے بھینٹ چڑھ گیا

ڈیرہ میں نوجوان دشمنی کے بھینٹ چڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)سپین بند لونی میں سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی میں 6افراد نے ایک نوجوان کو اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد اسکی لاکھوں روپے مالیت کی 72راس گائے ساتھ لے گئے ۔ کلاچی پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر چھ افراد کیخلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کلاچی کی حدود میں اسپین بند بحد لونی میں سابقہ قتل مقاتلہ کی دشمنی کی وجہ سے پائندہ خان ولد مرزا سمیت دیگر چھ افراد قوم ککٹر سکنائے کڑم بخصیر نالہ سپیئر کاٹ نے اپنے اپنے اسلحہ سے فائرنگ کرکے ظفر شاہ ولد ابراہیم شاہ سکنہ لونی کو قتل کر دیا اور بھاگتے ہوئے مقتول کی 72راس گائے ساتھ لے گئے جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔ مقتول کے بھائی بہادر شاہ نے تھانہ کلاچی میں6افراد کیخلاف 302-404-148-149PPCکے تحت مقدمہ درج کرادیا۔