کوہاٹ میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،18 کیخلاف مقدمات

کوہاٹ میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ،18 کیخلاف مقدمات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ(بیورورپورٹ)کوہاٹ پولیس نے محکمہ واپڈا اور محکمہ معدنیات کے عملے کی رپورٹس پر تین بجلی چور سمیت18افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر نے محکمہ واپڈا سب ڈویژن اربن ٹو کے رپورٹ پر تین بجلی چور محمد نبی،سید عمر اور فضل خالق ساکنان اکبر آباد کے خلاف دفعہ 39الیکٹرک سٹی کے تحت مقدمہ درج کرلیا جبکہ پولیس تھانہ جرما نے محکمہ معدینیات کے عملے گارڈمحمد آصف اور منرل گارڈ سلیمان کے رپورٹ پر علاقہ جرما کے سرکاری توئے اور الگڈوں سے غیر قانونی طور پر بجری اور ریت لے جانے کی پاداش میں 15افرادگل فراز،یوسف،فراز،عثمان،ناصر،محمد عمیر،خان اکبر،زوہیب،بادشاہ،احمد وزیر،سلیمان،جاوید،فضل محمود،سرفراز اور آمین اللہ کے خلاف دفعہ 173مائنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔