موٹر وے حادثہ ،جاں بحق ہونیوالوں میں پشاورکے دو نوجوان بھی شامل

موٹر وے حادثہ ،جاں بحق ہونیوالوں میں پشاورکے دو نوجوان بھی شامل

پشاور(کرائمز رپورٹر)بھیرہ انٹر چینج کے قریب حادثہ میں جاں بحق ہونیوالے پشاور کے تین افراد شامل تھے جس میں دو جاں بحق جبکہ ایک کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی،دونوں کی لاشیں پشاور پہنچے پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے نوجوان کی موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی دونوں کی تدفین پشاور میں کردی گئی فسٹ ائیر کے سٹوڈنٹ حارث ولد عبدالواحد کے بارے معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی پشاور سے لاہور جارہا تھا کہ راستے میں بھیرہ انٹر چینج پر بس ڈرائیور سو گیا جسے سیٹ پر بیٹھے مسافر نے بازو سے ہلایا تو اس نے گاڑی کی ہینڈ بریک کھینچ لی جس کی وجہ سے پیچھے سے آنیوالا ٹرالہ بس پر چڑھ دورا،حادثے میں ایک خاتون سمیت5افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ دس افراد زخمی بھی ہوگئے،اس بارے میں مزید معلوم ہوا کہ پشاور کے نوجوان حارث کو لاہور جانے سے والدنے منع کیا تھاجبکہ ضد اور پرزور اسرار پر والدہ نے جانے کی اجازت دیدی تھی۔حادثہ کے بعد والدہ جوان بیٹے کی ناگہانی موت سے ہوش حواس کھو بیٹھی ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر