کوہاٹ ،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،3اشتہاری ،8سہولت کار ،7افغانیوں سمیت 52گرفتار

کوہاٹ ،مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،3اشتہاری ،8سہولت کار ،7افغانیوں سمیت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ(بیورورپورٹ) کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران تین اشتہاریوں ،آٹھ سہولت کاروں اورسات افغان باشندوں سمیت 52جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کریک ڈاؤن میں گرفتار افاد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمدد کرلئے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال یقینی بنانے اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے نہایت ہی سختی سے نمٹنے کیلئے جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے سلسلے میں کوہاٹ سٹی،صدر اور لاچی سرکل پولیس نے علاقائی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران قتل، اقدام قتل اور دیگر وارداتوں میں مطلوب تین اشتہاری مجرمان،فوجداری مقدمات میں نامزد اشتہاریوں کو پناہ اور دیگر سہولت بہم پہنچانے والے آٹھ سہولت کاروں اور بغیر شناختی و سفری دستاویزات شہر کے مختلف علاقوں میں مقیم سات افغان باشندوں سمیت 52جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مجموعی طور پر تین رائفل،پانچ بندوق،دس پستول ،مختلف بور کے ہزاروں کارتوس ،درجنوں چارجرز،بارہ کلو گرام چرس اور آٹھ بوتل شراب برآمد کرلئے ۔پولیس نے گرفتار افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کردیا ہے جہاں اسلحہ و منشیات رکھنے ،اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے اور ایمیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔