مردان میں عید الاضحٰی کے موقع پر ٹی ایم اے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

مردان میں عید الاضحٰی کے موقع پر ٹی ایم اے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان ( بیورورپورٹ) تحصیل ناظم کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں عیدالالضحیٰ کے دوران صفائی وستھرائی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹی ایم اے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں،عید کے دوران پانی کی سپلائی بند نہیں کی جائے گی، فائربرگیڈ گاڑیوں کے ذریعے سڑکوں کو صاف کرنے اورآلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کا فیصلہ کیاگیا تحصیل ناظم ایوب خان کے زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں تحصیل کے نائب ناظم مشتا ق سیماب ایڈوکیٹ ،ٹی ایم او احسان اللہ ،سنیٹیشن انسپکٹرز سمیت دیگر متعلقہ حکا م نے شرکت کی اجلاس میں عیدالالضحیٰ کے دوران الائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے پر زوردیاگیا اورفیصلہ کیاگیا کہ آلائشوں پر چونا اور سپرے کیاجائے گا اجلاس میں 550سے زائد اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے اور خصوصی ڈیوٹیاں لگانے کی منظوری دے دی گئی اجلا س میں عید کے دوران پانی کی مسلسل فراہمی کے لئے واٹر پمپ بند نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناظم ایوب خان اورنائب ناظم مشتاق سیماب ایڈوکیٹ نے کہاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول کی ہر حال میں فراہمی کو ممکن بنایاجائے گا اور عید کے روز وہ خود تمام کاموں کی نگرانی کریں گے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے میں ٹی ایم اے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں ۔