مردان ،بورڈ کے سیکرٹری کا بھائی خودکش دھماکہ میں زخمی ہوا

مردان ،بورڈ کے سیکرٹری کا بھائی خودکش دھماکہ میں زخمی ہوا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان ( بیورورپورٹ) مردان بورڈ کے سیکرٹری پروفیسر طارق جان کا وکیل بھائی بھی خودکش دھماکے کے زخمیوں میں شامل ، پشاور کے ہسپتال میں زیر علاج ہے گذشتہ روز ضلع کچہری کے خودکش دھماکے میں تعلیمی بورڈ مردان کے لیگل ایڈوائزر اور بورڈ کے سیکرٹری پروفیسر طارق جان کے بھائی یاسر عمیر ایڈوکیٹ بھی زخمی ہوگئے تھے جسے تشویشناک حالت میں پشاور کے ایل آر ایچ منتقل کردیاگیاجہاں وہ زیر علاج ہے دریں اثناء مردان بورڈ کے چیئرمین پروفیسر مشتاق احمد اور ڈائریکٹر فنانس محمد زاہد خان نے ڈسٹرکٹ بار کا دورہ کیا اور خودکش دھماکے کے شہداء کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی بورڈ حکام نے بعدازاں ہسپتال کے زیر علاج زخمیوں کی عیادت بھی کی ۔