مٹہ ،تیز رفتار کار یادگار کیساتھ ٹکرانے سے2 زخمی

مٹہ ،تیز رفتار کار یادگار کیساتھ ٹکرانے سے2 زخمی

مٹہ(نمائندہ پاکستان) گزشتہ رات مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں خوازہ چوک میں بنایا گیا یادگار کے ساتھ ایک تیز رفتار موٹر کرولا ٹکراگئے جس کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھے دونوں افراد ڈرائیور فر مان علی ولد محمد اسرار سکنہ کوزہ درشخیلہ اور شبیر اللہ ولد رضاخان سکنہ بوڈیگرام بری طرح زخمی ہوگئے،جبکہ گاری بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جنہیں پہلے مٹہ ہسپتال اور پھر حالت زیادہ خراب ہونے کے وجہ سے مینگورہ ہسپتال منتقل کئے گئے،وجہ حادثہ تیز رفتاری بتائی جاتی ہیں،جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مذید تفتیش شروع کردی۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر