مردان میں ریٹائرڈ پولیس آفیسرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

مردان میں ریٹائرڈ پولیس آفیسرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

مردان (بیورورپورٹ)ڈی پی او آفس میں پولیس کے ریٹائرڈ آفیسران کے اعزاز تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں ڈی پی او مردان فیصل شہزاد کے علاوہ، ایس پی آپریشن ا ینڈ ہیڈ کوارٹرز مردان شفیع اللہ خان گنڈاپوراور دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ ڈی پی او مردان فیصل شہزاد نے ریٹائرڈ پولیس آفسیران انسپکٹر سید ابرار خان ،انسپکٹر باچا سید ، سینئر کلرک نور محمد، سب انسپکٹرجاوید شاہ،سب انسپکٹرخورشید خان، سب انسپکٹرحبیب الرحمان، سب انسپکٹرماصم خان،سب انسپکٹرعبدالرشید،سب انسپکٹرسلیم خان ،سب انسپکٹرمحمد شفیع،سب انسپکٹرفدا یونس،سب انسپکٹرمزمل شاہ،سب انسپکٹرنور البصر،سب انسپکٹرسخی سلطان،سب انسپکٹرغلام بادشاہ،سب انسپکٹراسلام زیب،سب انسپکٹرمحمد اقبال ،سب انسپکٹرسید جمال،سب انسپکٹرشیر علی خان،سب انسپکٹرحیاء خان، اے ایس آئی محمد ریحان کو اعزازی شیلڈ اور تحائف پیش کئے ۔ڈی پی او مردان فیصل شہزاد نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس کے ریٹائرڈ افسران و اہلکار پولیس فورس کا قیمتی اثاثہ ہے اورملک و قوم کیلئے ان کی خدمات کو کھبی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہمارے نیک خواہشات ہمیشہ ان کے ساتھ ہونگے۔محکمہ پولیس ان کی ضروریات کو فوراً حل کر کے ان کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر